۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن آل یاسین

حوزہ/ مرحوم نے انقلاب اسلامی ایران سے پہلے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے ساتھ مل کر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ہمیشہ حق کی حمایت کرتے رہے اور آخر عمر تک انقلاب اسلامی اور رہبر معظم دامت برکاتہ کی حمایت کرتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کے اچانک سانحہ ارتحال پر انجمن آل یاسین ؑ نے امام زمانہ عج، مراجع عظام ، بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی، انکے شاگردوں اور اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور دین کے لیے وقف کردیا تھا۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

غروب خورشید علم و فقاہت

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِما كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

آہ،وہ مرد مجاہد، ہر میدان کا علمبردار، آسمان فقاہت کا خورشید تاباں، علم و عمل کا بحرزخار، مدافع حریم اہلیبت اطہارؑ، مرجع جہان تشیع، حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ ،جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور دین کے لیے وقف کردیا تھا۔

مرحوم نے کسی بھی محاذ پر معارف اہلبیت علیہم السلام کو نشر و اشاعت کرنے سے دریغ نہیں کیا اور متعدد تالیفات جہان اسلام کے لئےچھوڑ گئے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی ایران سے پہلے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے ساتھ مل کر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ہمیشہ حق کی حمایت کرتے رہے اور آخر عمر تک انقلاب اسلامی اور رہبر معظم دامت برکاتہ کی حمایت کرتے رہے اور اس راہ کو اپنے لئے مشعل راہ ببنائے ہوئے تھے اور دینی خدمات میں سب سے سبقت لے گئے، جس میں مساجد، امام بارگاہ، ہسپتال کی تعمیر اور غریبوں کی پشت پناہی قابل ذکر ہیں۔

ہم اس غمناک موقع پر وقت کے امام زمانہ عج، مراجع عظام ، بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی، انکے شاگردوں اور اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ خداوند ان کو اہلیبت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .